29 دسمبر، 2017، 5:01 PM

اسرائیل کی عرب ممالک کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف اتحاد قائم کرنےکی کوشش

اسرائیل کی عرب ممالک کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف اتحاد قائم کرنےکی کوشش

اسرائیل کے وزیر تعلیم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر تعلیم نفتالی بنت نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائيل اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ اسرائیل وزیر تعلیم نے کہا کہ اسرائیل کے اعتدال پسند عرب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اسرائیل ان کے ساتھ ملکر خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسرائیلی وزير تعلیم نے کہا کہ جتنی ضرورت اسرائیل کو اعتدال پسند عرب ممالک کی ہے اتنی ہی ضرورت عرب ممالک کو اسرائیل کی ہے ۔ اسرائیل وزير تعلیم نے کہا کہ اسرائيل اور سعودی عرب دونوں شام اور لبنان میں ایران کے اثر و رسوخ کے خلاف ہیں ۔

News ID 1877682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha